جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سالیہ علاقے کی شکیلہ نامی حاملہ خاتون کی ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے موت واقع ہو گئی۔ خاتون کی لاش کو گھر لے جانے کے لئے ہسپتال انتطامیہ نے ایمبولینس بھی فراہم نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ خاتون کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سیر ہمدان میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہاں خاتون کو مبینہ طور پر خاطر خواہ علاج نہیں ملا۔ ان کے خاوند ظہور احمد و دیگر رشتہ داروں نے ڈاکٹروں و طبی عملے پر لاپرواہی کا الزام لگایا اور ہسپتال عملے کو اسکی موت کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا۔
اگرچہ خاتون کو اننت ناگ کے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ جس کے بعد لاش کو لے جانے کے لئے ہسپتال عملے نے انہیں ایمبولینس بھی فراہم نہیں کی۔