اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: ’انتہائی مطلوب‘ منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط - منشیات فروش کو گرفتار

منشیات کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے ’’انتہائی مطلوب‘‘ منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بجبہاڑہ: ’انتہائی مطلوب‘ منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط
بجبہاڑہ: ’انتہائی مطلوب‘ منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط

By

Published : Aug 28, 2021, 12:58 PM IST

منشیات سے متعلق ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اننت ناگ پولیس نے بجبہاڑہ کے کری کدل میں ’انتہائی مطلوب‘ منشیات فروش کو گرفتار کرنے کے لیے ناکہ قائم کیا۔

پولیس کے مطابق ناکے پر ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران اننت ناگ پولیس نے 102کلوگرام فکی برآمد کی۔ پولیس نے منشیات سمیت گاڑی کو ضبط کرکے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع نے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت واگہامہ سے تعلق رکھنے والے جاوید احمد راتھر ولد محمد عبداللہ راتھر کے طور پر کی ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: سیاحتی مقام پہلگام کی دلکش تصویریں

پولیس کے مطابق جاوید احمد منشیات فروشی کے حوالے سے ’’انتہائی مطلوب‘‘ تھا جس کے قبضے سے 102 کلو گرام فکی برآمد کی گئی۔

اننت ناگ پولیس نے سماج سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details