پولیس اسٹیشن اننت ناگ کی ایک ٹیم نے کھنہ بل چوک میں قائم ناکہ پر تلاشی کارروائی کے دوران ایک شخص کی تحویل سے کوڈین فاسفیٹ کی 20 بوتلیں برآمد کی۔
مذکورہ شخص کی شناخت نندہ پورہ کھنہ بل کے رہنے والے اشفاق مجید نندہ ولد مرحوم عبدالمجید نندہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
وہیں مٹن پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس کی ایک پارٹی نے اور ایک ناکہ کے دوران کُھل ژھر، ڈیٹھو علاقہ سے تعلق رکھنے والے بلال احمد وانی ولد غلام رسول وانی نامی ایک شخص کی تحویل سے تقریبا 350 گرام چرس برآمد کرکے اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔