ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے اشدر وارین علاقے میں خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے سینکڑوں کنبے آج بھی پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم ہیں۔ اس اسکیم کے تحت غریب افراد کو مکان بنانے کے لیے مالی مدد دی جاتی ہے۔ تاہم اشدر وارین میں سینکڑوں کنبے اس اسکیم سے محروم ہیں-
علاقے کے لوگ دورِ جدید میں بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان مفلوک الحال کنبوں تک کسی بھی قسم کی سہولت نہیں پہنچی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے 'اُنہیں متعلقہ محکمہ کی طرف سے کوئی بھی معاونت فراہم نہیں کی جارہی ہے جبکہ عرصہ دراز سے مزکورہ گاوں میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے خط افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والوں کی ایک لسٹ بنائی گئی تھی جبکہ وہ لسٹ صرف یقین دہانیوں تک ہی محدود رکھی گئی ہے'۔