اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک کی مرمت کرنے کا مطالبہ

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے ملک ناگ علاقے میں سڑک کی خستہ حالی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

By

Published : Oct 1, 2020, 11:03 PM IST

سڑک کی مرمت کرنے کا مطالبہ
سڑک کی مرمت کرنے کا مطالبہ


قصبہ اننت ناگ میں اکثر سڑکوں کی خستہ حال سڑکوں سے عام لوگوں خاص کر اسکولی بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سڑک کی مرمت کرنے کا مطالبہ
قصبہ کے دل کہلانے والے علاقے ملک ناگ سی زچہ بچہ ہسپتال تک کا ایمرجیسی روڑ کی گزشتہ 8 برس سے مرمت نہیں کی گئی ہے۔ بارش کے دوران مذکورہ سڑک پر چلنا پھرنا مشکل ہو جاتا ہے وہیں خشک موسم میں گرد و غبار سے لوگ بیمار ہو جاتے ہیں۔ اور سڑک کی خستہ حالی سے حادثات کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر بینک میں خردبرد کا معاملہ، مقدمہ درج

وہی آج ملک ناگ سے زچہ بچہ ہسپتال سے جانے والی سڑک کی خستہ حالی کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا انتظامیہ سے سڑک پر میگڈم بچھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے ساتھ ساتھ یہ راستہ اندر ناگ، دیوی بل اور زیارت ریشی سمیت کئی مذہبی مقامات کا واحد راستہ ہے لیکن اسکے باوجود بھی اس جانب کوئی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔
لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے ڈی سی اننت ناگ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے انکا مسلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details