اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماہ رمضان میں کووڈ ویکسینیشن جائز: عالم دین - Maulana Dawoodi

اننت ناگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مولانا عبدالرشید داؤدی نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ویکسینیشن سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

Covid-19 vaccine can be taken during Ramzan, say Islamic Scholar
ماہ رمضان میں کووڈ ویکسینیشن عمل جائز: عالم دین

By

Published : Apr 23, 2021, 10:19 AM IST

معروف عالم دین و جموں کشمیر تحریک صوت الاولیاء کے سربراہ مولانا عبدالرشید داؤدی نے ماہ رمضان میں کووڈ ویکسینیشن عمل کو جائز ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے سے روزہ دار کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

ماہ رمضان میں کووڈ ویکسینیشن عمل جائز: عالم دین

اننت ناگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ویکسینیشن سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سرکاری حکمنامے پر عمل کریں اور جس طرح آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفی ﷺ نے وبا کے بارے میں درس دیا ہے، اس بھی پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے لوگوں سے سماجی دوری سمیت دیگر اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ موجوده وبائی صورتحال میں صرف اور صرف احتیاط ایک لازمی جز ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details