اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع اننت ناگ کے بنتورو علاقے میں گرلز ہاسٹل کا افتتاح - کشمیر میں تعمیر و ترقی

ضلع اننت ناگ کے بنتورو علاقے میں دو کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے گرلز ہاسٹل کا افتتاح کیا گیا۔

ضلع اننت ناگ کے بنتورو علاقے میں گرلز ہوسٹل کا افتتاح
ضلع اننت ناگ کے بنتورو علاقے میں گرلز ہوسٹل کا افتتاح

By

Published : Aug 12, 2021, 5:44 PM IST

ضلع اننت ناگ کے بنتورو علاقے میں گرلز ہاسٹل کا کام مکمل ہونے کے بعد جمعرات کو اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا اور نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر، اچھہ بل، سمینہ حسین نے افتتاح کیا۔

ضلع اننت ناگ کے بنتورو علاقے میں گرلز ہوسٹل کا افتتاح

ہاسٹل کی تعمیر محکمہ تعمیرات عامہ نے تقریباََ 2 کروڑ 70 لاکھ کی لاگت سے مکمل کی۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں جموں و کشمیر میں 44 ہاسٹل تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ طلبہ کو حصول تعلیم کے دوران رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

بنتورو میں گرلز ہاسٹل کے افتتاح کے موقع پر ڈی ڈی سی ممبر نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے اور آنے والے دنوں میں اچھہ بل علاقے میں رکے پڑے تعمیراتی کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: پہلگام: سیاحوں کی آمد سے وادیٔ کشمیر میں رونق بحال

انہوں نے کہا کہ طالبات کے لیے گرلز ہاسٹل نہ ہونے کے سبب کئی لڑکیوں کی تعلیم مکمل نہیں ہو پاتی تھی، تاہم علاقے میں ہاسٹل کے قیام سے خواتین کی تعلیم متاثر نہیں ہوگی۔

ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ ضلع میں تعمیر وترقی کے حوالے سے جتنے بھی کام چل رہیں ہیں انہیں جلد سے جلد مکمل کرکے عوام کے لیے وقف کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details