جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع شیر باغ، انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے اس تاریخی پارک کی شان بھی ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ اگرچہ شیر باغ سے متصل اندر ناگ مندر بھی ہے لیکن اس کے باوجود بھی حکومت اس مقام کی شانِ رفتہ بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے سے قاصر ہے۔
لوگوں کے مطابق ماضی میں سیاحوں کی ایک خاصی تعداد اس باغ کی سیر کے لئے آتی تھی۔ جس سے علاقے میں روزگار کے وسائل بھی پیدا ہوتے تھے۔ لیکن اب نوعیت اس کے برعکس ہے جس کی وجہ سے مقامی دکانداروں کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔