جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے جبلی پورہ، بجبہاڑہ میں پیر کی دوپہر دلدوز سڑک حادثے میں ایک کار ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی۔
یہ حادثہ جبلی پورہ علاقے کے قریب نیو بائی پاس روڑ پر اس وقت رونما ہوا، جب ایک ٹرک اور آلٹو کار کے مابین ٹکر کے نتیجے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔
راہگیروں نے ڈرائیور کو فوری طور ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔