اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: تازہ برفباری کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں درماندہ

ادھر پیر پنچال رینج اور جواہر ٹنل کے آر پار بھی تازه برفباری کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

درجنوں گاڑیاں درماندہ
درجنوں گاڑیاں درماندہ

By

Published : Jan 3, 2021, 2:30 PM IST

وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ کے میدانی و بالائی علاقوں میں تازه برفباری کے بعد عام زندگی کافی متاثر ہو گئی ہے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

سیاحتی مقامات پہلگام، ویری ناگ اور کوکرناگ میں بھی تازه برفباری سے سیاحتی صنعت سے جڑے افراد میں نئی امیدیں جاگ اٹھی ہیں۔

وہیں اننت ناگ و دیگر قصبہ جات میں بھاری برفباری کی وجہ سے لوگوں کو ٹریفک جامنگ جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کچھ قصبہ جات میں ابھی برف ہٹائی نہیں گئی ہیں جبکہ کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی بھی جمع ہو گیا ہے۔

تازہ برفباری کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں درماندہ

لوگوں کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں دن بھر بجلی سپلائی بھی متاثر رہی ہے۔

ادھر پیر پنچال رینج اور جواہر ٹنل کے آر پار بھی تازه برف کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ تاہم متعلقہ ایجنسیوں کی جانب سے برف کو فوری طور پر ہٹانے کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے
ڈوڈہ سڑک حادثہ میں کمسن بچے سمیت گیارہ افراد زخمی

قاضی گنڈ کے نزدیک سینکڑوں کی تعداد میں مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

ادھر مسافروں نے ٹریفک جامنگ جیسی مشکلات کی شکایت کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر ٹریفک بدنظمی کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹریفک حکام نے مسافروں کو سفر پر جانے سے قبل متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹز سے رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details