اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں رشوت خوری کے خلاف بیداری ریلی

اے ڈی سی اننت ناگ نے عوام سے رشوت خوری کا قلع قمع کرنے میں ضلع انتظامیہ کو تعاون دینے کی اپیل کی۔

اننت  ناگ میں  رشوت خوری کے خلاف عوام بیدار مہم
اننت  ناگ میں  رشوت خوری کے خلاف عوام بیدار مہم

By

Published : Nov 2, 2021, 2:16 PM IST

ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے ضلع کے کھندرو علاقے سے رشوت خوری کے خلاف ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں اسکولی بچوں نے شرکت کی۔

اننت ناگ میں رشوت خوری کے خلاف عوام بیدار مہم

ریلی میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ رشوت خوری کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور ایسے افراد کی نشاندہی کرنے میں ضلع انتظامیہ کو اپنا تعاون فراہم کریں جو رشوت خوری کے مرتکب ہوں یا اس کا مطالبہ کر رہے ہوں۔

ریلی میں شامل بچے ’’رشوت خوری بند کرو‘‘ اور ’’صاف شفاف ماحول پیدا کرو‘‘ کے نعرے بلند کر رہے تھے۔

ریلی کے قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن نے کی، ریلی میں سی ای او اننت ناگ اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

اس پر موقع ایڈیشنل ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ ’’رشوت لینا یا دینا بیماری سے کم نہیں ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛اننت ناگ: بندروں کی بھرمار لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رشوت خوری کا قلع قمع کرنے کے لیے ہر ایک فرد کو اپنا تعاون فراہم کرنا چاہئے، انہوں نے عوام سے رشوت خوری کا خاتمہ کرنے میں انتظامیہ کی مدد کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا: ’’اگر کوئی بھی سرکاری افسر رشوت طلب کرے یا رشوت لے، اس صورت میں فوری طور ضلع انتظامیہ سے رجوع کریں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے رشوت طلب کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details