اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: نیشنل ہائے وے پر درماندہ ڈرائیورز میں راشن کٹ تقسیم - اننت ناگ

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر نے شاہراہ پر درمانده ٹرک ڈرائیورز کو کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی۔

Anantnag deputy commissioner
Anantnag deputy commissioner

By

Published : Jan 13, 2021, 4:00 AM IST

اننت ناگ ضلع ترقیاتی کمشنر کلدیپ کرشن سدھا نے سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر درمانده ٹرک ڈرائیوروں میں راشن کٹس تقسیم کئے۔

درماندہ ڈرائیورز میں راشن کٹ تقسیم

ڈی سی کے ہمراہ ایس ڈی ایم غلام رسول وانی اور تحصیلدار (قاضی گنڈ) شوکت احمد بھی تھے۔

اس موقع پر ڈی سی نے آفسران پر زور دیا کہ وہ درمانده ٹرک ڈرائیورز کو معقول سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے شاہراہ پر جمع برف کو بھی ہٹانے کا حکم جاری کیا۔

واضع رہے حالیہ برف باری اور اب تودہ کھسکنے سے نیشنل ہاوے وئے پر سینکڑوں گاڑیاں جن میں مال بردار گاڑیاں بھی شامل ہیں درمانده ہو کر رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیورز و کنڈکٹرز کو سخت سردی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق شاہراہ ٹھیک ہونے میں تقریباً 10 دن لگ سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details