اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات کی تیاریاں عروج پر

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کی تیاریاں بڑے پیمانے جاری ہیں۔

By

Published : Nov 27, 2020, 1:16 PM IST

ڈی ڈی سی انتخابات کی تیاریاں عروج پر
ڈی ڈی سی انتخابات کی تیاریاں عروج پر

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کاؤنسل کے انتخابات میں شامل ہونے کے لئے کانگریس کے نو منتخب اُمیدوار محمد سلیم گنائی نے بھی حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ساگم بلاک سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد بھی شامل رہی۔

ڈی ڈی سی انتخابات کی تیاریاں عروج پر

پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد محمد سلیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگوں کو چاہیے کہ وہ اُس امیدوار کا انتخاب کریں جو ان کی خدمت کرے اور ساگم علاقہ کی صحیح طریقے سے ترجمانی کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'لوگوں کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے انہوں نے ہمیشہ پیش قدمی کی ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'بلاک ساگم کے لوگ ان پر اعتماد رکھیں اور ان کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، تاکہ مستقبل میں بھی وہ علاقہ کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details