اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: نقب زنوں نے ہسپتال کی املاک کو نقصان پہنچایا - jammu and kashmir crime news

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں زیر تعمیر ہسپتال میں نقب زنوں نے ہسپتال کی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔

ہسپتال کی املاک کو نقصان
ہسپتال کی املاک کو نقصان

By

Published : Jun 20, 2021, 7:40 PM IST

اننت ناگ میں واقع رحمت عالم ہسپتال(زیر تعمیر) میں چوری کی غرض سے آئے نقب زنوں نے ہسپتال کی دوسری اور تیسری منزل میں سیمنٹ اکھاڑ کر بجلی کے تار چوری کر لیے۔

ہسپتال کی املاک کو نقصان

اگرچہ تعمیراتی ایجنسی جے کے پی سی سی،کے کئی ملازمین ہسپتال کی چوکیداری پر مامور ہیں اس کے باوجود یہاں چوری اور ہسپتال کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا گیا ہے۔

مذکورہ عمارت میں نہ صرف چوری کی واردات پیش آئی ہے بلکہ اس سے انتظامیہ کی لاپرواہی بھی اجاگر ہوئی اور یہ ہسپتال منشیات کے عادی افراد کا اڈہ بن گیا ہے۔ ہسپتال کی عمارت کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں جس کے سبب ایسے افراد ہسپتال کے اندر آسانی سے داخل ہو رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ہسپتال کا بقیہ تعمیری کام فوری طور پر مکمل کیا جائے اور زچہ بچہ ہسپتال شیر باغ کو فوری طور پر رحمت عالم ہسپتال منتقل کیا جائے۔

وہیں ان کا مطالبہ ہے کہ چوری کی واردات کی چھان بین کی جائے اور ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ ایک مقامی ٹرسٹ کی جانب سے رحمت عالم ہسپتال کا تعمیری کام شروع کیا گیا تھا۔ رحمت عالم ٹرسٹ کی جانب سے ہسپتال کے دو منزلے تیار کئے گئے تھے تاہم حکومت نے ایک منصوبہ کے تحت اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

اس ہسپتال کا تعمیراتی کام جے کے پی سی کے سُپرد کر دیا گیا ہے۔ یہ قدم اس لیے کیا گیا تاکہ جگہ کی تنگی کا شکار زچہ بچہ ہسپتال شیر باغ کو رحمت عالم ہسپتال منتقل کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details