اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جسمانی نشونما کے لئے کھیل سرگرمیاں ضروری ہیں'

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں فوج کی جانب سے گڈول اسپورٹس سٹیڈیم، کوکرناگ میں ولیج میلے کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

By

Published : Nov 5, 2020, 4:48 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں فوج کی 19آر آر نے جمعرات کو ’’ولیج میلے‘‘ کا انعقاد کیا جس میں مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

فوج کی جانب سے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے مقامی نواجونانوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات کیے جانے کی امید ظاہر کی۔

کوکرناگ: فوج کی جانب سے ولیج میلے کا انعقاد

نوجوانوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’علاقہ میں پہلی بار اس طرح کی سرگرمیاں منعقد ہوئی ہیں۔ قوم کا اصل سرمایہ نوجوان نسل ہے، جن کی جسمانی نشونما کے لئے کھیل کود جیسی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں۔‘‘

مقامی نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ’’جس طرح سے یہاں کے حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں، نوجوان دن بہ دن منشیات کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ قوم کا یہ سرمایہ بری عادتوں سے نکل کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ وہ مستقبل میں آگے جاکر نہ صرف اپنا بلکہ ملک کا نام بھی روشن کر سکیں۔‘‘

مزید پڑھیں: قوم کا اصل سرمایہ نئی نسل ہوتی ہے، وہی پریشان کیوں؟

نوجوانوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کھیل سرگرمیاں کبھی بھی علاقے میں منعقد نہیں کی گئیں۔ ’’تاہم فوج کی جانب سے علاقے میں کھیل کود کو فروغ دینے کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں واقعی قابل تعریف ہیں۔‘‘

اس موقعہ پر انیس آر آر کے کمانڈینٹ آفیسر دھرمندر یادو نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’فوج کی جانب سے ولیج میلے کے انعقاد کا اصل مقصد لوگوں میں میل جھول بڑھانا اور دوریوں کو ختم کرنا ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایسے پروگرامز کے سبب لوگ ایک جگہ اکٹھے جمع ہوکر نہ صرف کھیل سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ فوج اور لوگوں کے بیچ تال میل میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: دور دراز علاقوں کے لئے راشن ذخیرہ کرنے کا عمل شروع

انہوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ یہاں کے نوجوان آگے جاکر کھیل کود کی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details