اردو

urdu

ETV Bharat / state

قرنطینہ مکمل کرکے 47 افراد گھر روانہ

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کورنٹین کیے گئے 47 افراد کو آج اپنے گھر واپس روانہ کر دیا گیا۔

قرنطینہ مکمل کرکے 47 افراد گھر روانہ
قرنطینہ مکمل کرکے 47 افراد گھر روانہ

By

Published : May 1, 2020, 11:19 AM IST

اننت ناگ کے سالیہ ہوسپٹل میں کورنٹین کیے گئے 47 افراد کو گزشتہ شام اپنے گھروں کو روانہ کیا گیا۔ ان افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔

اس موقع پر اے سی آر اننت ناگ سید یاسر، سی ایم او اننت ناگ ڈاکٹر مختار، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر ایم وائی زاگو سمیت ضلع کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ماہرین نے قرنطینہ مکمل کرنے پر ان افراد کی ستائش کی اور انہیں گھروں کے اندر مکمل طور پر رہنے کی سخت ہدایت بھی دی۔

واضح رہے کہ ضلع اننت ناگ میں آج کورونا کے 14 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد کل کیسوں کی تعداد 84 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details