اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: دم گھٹنے سے37سالہ خاتون ہلاک - خاتون کو اسپتال مردہ حالت میں

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں کوئلہ بخاری (ہیٹر) کی وجہ سے دم گھٹ جانے سے 37 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔

By

Published : Jan 25, 2021, 3:16 PM IST

Updated : Jan 25, 2021, 5:15 PM IST

جنوبی کشمیر میں قصبہ بجبہاڑہ کے کریوا کالونی میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک مقامی خاتون اور اسکی بیٹی کو انکے گھر میں بے ہوش پایا گیا۔

مقامی باشندوں نے ماں بیٹی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے 37 سالہ مسعودہ اختر کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ اُنکی دختر کو وقت پر اسپتال پہنچانے کے سبب بچا لیا گیا۔

فوت ہوئی خاتون کی دختر کو علاج و معالے کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، سب ڈسٹرکٹ اسپتال بجبہاڈہ، ڈاکٹر بی ایس تلہ نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو اسپتال مردہ حالت میں ہی لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کی موت دم گھٹ جانے سے ہوئی ہے۔

فوت ہونے والی خاتون کی شناخت مرحوم عبدالرشید دھوبی کی اہلیہ مسعودہ اختر ساکنہ کریوا کالونی بجبہاڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Last Updated : Jan 25, 2021, 5:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details