اننت ناگ (جموں و کشمیر) :گزشتہ برس امرناتھ گھپا کے نزدیک بالتل علاقے میں آفت سماوی کی وجہ سے کئی یاتریوں کی جان آئی ٹی بی پی اہلکاروں نے بچائی تھی جس کے پیش نظر اس سال گھپا کے نزدیک کسی کو بھی ٹینٹ لگانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ گھپا کی حفاظت آئی ٹی بی پی کو سونپی گئی ہے۔ پہلگام کے ننہ ون بیس کیمپ اور بال تل سے جولائی کو یاتریوں کے پہلے جتھے کی روانگی کے ساتھ ہی اس سال کی امرناتھ یاترا کا آغاز ہوگا۔ 62دنوں تک جاری رہنے والی اس یاترا کے لیے انتظامیہ نے تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ چندن واڑی اور بال تل سے پوتر گپھا تک کے پہاڑی راستے کو بیکن نے آمدو رفت کے لیے بحال کیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی کے ہائی ٹیک انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
جموں کشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ فوج، سی آر پی ایف، بی ایس ایف آئی ٹی بی پی اور دیگر ایجنسیز کی خدمات بھی طلب کی گئی ہیں۔ جی پی ایس اور آر ایف آئی ڈی کی مدد سے یاتریوں کے لیے ایک منظم ٹریکنگ سسٹم کو بھی متعارف کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو بھی یاترا کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔ تمام سروس پرووائڈرز - جن میں مقامی گھوڑے بان، ٹینٹ والے وغیرہ شامل شامل ہیں - پہلے ہی نشاندہی کیے گئے پڑاؤ پر پہنچ گئے ہیں۔ مقدس گپھا تک مواصلاتی اور انٹرنیٹ سسٹم کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔