اردو

urdu

ETV Bharat / state

Traffic Management Plan ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے اننت ناگ میں انتظامیہ متحرک - ٹریفک ڈپارٹمنٹ جموں و کشمیر

ٹریفک جام کو قابو کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے ایک ٹیم ٹشکیل دی جو قصبہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

administration-in-anantnag-mobilized-to-improve-traffic-system
ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے اننت ناگ میں انتظامیہ متحرک

By

Published : Jun 2, 2023, 7:52 PM IST

ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے اننت ناگ میں انتظامیہ متحرک

اننت ناگ: اننت ناگ میں ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ لوگ ٹریفک جام کی وجہ سے ضلع انتظامیہ سے کافی ناراض نظر آرہے تھے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ ٹریفک جام کے لیے خاطر خواں انتظامات نہیں کر رہی ہیں ،تاکہ ٹریفک جام سے چھڑکارا ممکن ہوں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ مقامی لوگوں نے ڈی سی اننت ناگ سے کئی بار مطالبہ کیا کہ ضلع میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کےلئے ایک جامع پلان مرتب کیا جائے۔

اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے قصبہ کے لئے ایک ٹریفک پلان نافذ کیا جس کے تحت قصبہ میں جنگلات منڈی سے مہندی کدل تک کسی بھی مسافر بردار گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قصبہ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو آشاجی پورہ بائی پاس کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا اور مسافروں سے اپیل کی گئی کہ وہ مہندی کدل اسٹینڈ سے اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہو جہاں پر انتظامیہ نے ضلع کے تمام تر علاقہ جات کے لئے سروس فراہم رکھی ہے۔

وہیں دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد کی ہدایت پر ٹریفک جام کو کم کرنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ڈی وائی ایس ہیڈکوارٹر عاشق حسین، اے آر ٹی او اننت ناگ ڈاکٹر زبیر لٹو، ڈی ایس پی ٹریفک، تحصیلدار اننت ناگ، مونسپل کونسل اننت کے ملازمین شامل ہے اور اس ٹیم نے قصبہ میں ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے ایک زبردست مہم چلائی۔ خصوصی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیکی گئی ۔ اس دوران کئی گاڑیوں پر جرمانہ جبکہ کئی گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔

اس دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کھڑی گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ اس کے علاوہ بغیر رجسٹریشن کی گاڑیوں، آٹو رکشا اور دیگر مسافر و نجی گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا اور بہت سی گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔ وہیں عوامی حلقوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کی کافی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف ہسپتال جانے والے مریضوں کو آسانی فراہم ہوگی بلکہ عوام کو بھی کافی حد تک آسائش مل جائے گی اور قصبہ میں ٹریفک میں کافی حد تک کمی ہو گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر فخرالدین حامد نے کہا کہ اس کارروائی میں کسی کو بھی ایسے شخص کو نہیں بخشا جائے گا جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا۔ ٹریفک قوانین عام لوگوں اور ٹرانسپورٹرز کی بہتری اور حفاظت کے لیے ہیں۔

مزید پڑھیں:Vehicles In Kashmir جموں و کشمیر میں موٹر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ

انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور احتیاط سے گاڑی چلائیں تاکہ انسانی جانوں کا زیاں نہ ہو۔ انہوں نے عوام اور ڈارئیوروں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور گاڑیاں قوانین کے مطابق روڑ پر چلائے تاکہ حادثات میں کمی آئے اور زندگیاں محفوظ رہے۔ انہوں نے اننت ناگ کے ٹریڈس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں انتظامیہ کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details