میٹنگ کے دوران اے ڈی سی نے تمام موجودہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں موجود تمام آبی وسائل، دریاؤں، ندی نالوں، جھیلوں اور خاص کر قدرتی چشموں کی نشاندہی اور ان کی دیکھ بال کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ ان کی شان ہمیشہ بحال رہے۔
اے ڈی سی کی ضلع افسران کے ساتھ میٹنگ
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی ہدایت پر ای ڈی سی غلام حسن شیخ کی صدارت میں محکمہ مال و دیگر کئی محکموں کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔
اے ڈی سی کی ضلع افسران سے میٹنگ
اس میٹنگ میں تحصیلدار، بلاک ڈیولاپمنٹ افسران، میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افسران موجود رہے ۔
یہ میٹنگ نیشنل گرین ٹربیونل کے تحت منعقد کی گئی جس میں آبی وسائل کی حفاطت کو ممکن بنانےاور ان پر کئے گئے غیر قانونی قبضہ کو ہٹانا ہے۔ اس موقع پر تمام افسران سے کہا گیا کہ وہ جاری کردہ ہدایات کو عمل میں لاکر فوری طور کام شروع کریں۔