اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Jal Shakti in Shangas: حمزہ کالونی، شانگس میں پینے کے پانی کی شدید قلت - محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

اننت ناگ کے شانگس علاقے میں خواتین نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج درج کیا جس کے باعث ٹریفک کی نقل و حرکت کئی گھنٹوں تک مسدود ہو کر رہ گئی۔ Water Scarcity in Hamzah Colony Shangas Anantnag

حمزہ کالونی، شانگس میں پینے کے پانی کی شدید قلت
حمزہ کالونی، شانگس میں پینے کے پانی کی شدید قلت

By

Published : Dec 22, 2022, 1:38 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں حمزہ کالونی، شانگس کے باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے جانے کی اپیل کی۔ احتجاج میں شامل خواتین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’محکمہ جل شکتی کے افسران جان بوجھ کر حمزہ کالونی کو نظر انداز کر رہے ہیں، گزشتہ تین ہفتوں سے بھی زیادہ عرصہ سے علاقے میں پانی سپلائی نہیں کیا جا رہا۔‘‘ Acute water Scarcity in Shangas Anantnag

حمزہ کالونی، شانگس میں پینے کے پانی کی شدید قلت

شانگس اننت ناگ روڑ پر احتجاج کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک متاثر رہی۔ احتجاج میں شامل خواتین نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ کالونی کے نزدیک پانی کی دو ٹینکیاں تعمیر کی گئیں، کالونی سے ہو کر کے پائپ لائن گزرتی ہے جس سے آس پاس کے کئی دیہات کو پانی سپلائی کیا جا رہا ہے تاہم حمزہ کالونی کو پینے کے پانی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ Hamzah Colony Residents Staged Protest against Jal Shakti Department

احتجاجیوں کے مطابق انہوں نے پینے کے صاف پانی کی سپلائی کے حوالہ سے کئی بار متعلقہ محکمہ کے ساتھ رابطہ کیا جسے حکام نے ہر بار نظر انداز کیا اور بالآخر لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔ احتجاج کرنے والی خواتین نے کہا کہ ’’علاقے کے سبھی بچے، بوڑھے، پیر و جواں گندہ پانی استعمال کرنے سے آئے روز بیمار ہو رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ معاملہ کا نوٹس لیکر علاقے میں درپیش پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

مزید پڑھیں:Severe Water Crisis Hits Jammu جموں کے باشندے پانی کی شدید قلت سے پریشان

ABOUT THE AUTHOR

...view details