اننت ناگ: معدنیات کی نقل و حمل اور غیر قانونی کان کنی کے قوانین 2016 کے تحت معدنیات کی غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لیے تحصیلدار کوکرناگ نے صوف شالی علاقے میں اچانک چھاپہ مارا۔ Illegal Excavation in Kokernagچھاپے کے دوران معدنیات کی غیر قانونی نقل و حمل میں استعمال میں لائے جا رہے 7 ٹریکٹر ضبط کر لیے گئے۔ تحصیلدار کے ہمراہ محکمہ فشریز، محکمہ مال اور فلڈ کنٹرول کے افسران بھی موجود تھے۔
Illegal Mining in Kokernag: غیر قانونی کان کنی میں استعمال میں لائے جا رہے 7ٹریکٹر ضبط - معدنیات کی نقل و حمل
کوکرناگ میں نالہ برنگی سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے پر قدغن لگانے کی غرض سے Action Against Illegal Mining in Kokernagتحصیلدار نے اچانک چھاپہ مار کر 7ٹریکٹر ضبط کر لیے۔
Seven Tractors Seized in Kokernag
تحصیلدار کوکرناگ نے کہا کہ صوف شالی سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے پر مسلسل توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ Seven Tractors Seized in Kokernagانہوں نے غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد کو اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سب ضلع انتظامیہ کوکرناگ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھ رہی ہے اور مستقبل میں چھاپہ مار کارروائی کو مزید بڑھایا جائے گا، تاکہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگائی جا سکے۔