اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: جھگڑے میں زخمی ہوئے 50 سالہ شخص کی آج موت - جنوبی کشمیر ضلع اننت ناگ

اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں واقع دوپتیار علاقے میں دو خاندانوں کے مابین ہوئے جھگڑے میں ایک 50 سالہ بزرگ زخمی ہو گیا تھا۔ جہاں وہ کئی دنوں سے زیر علاج تھے۔ جس کے بعد آج وہ بزرگ زندگی جنگ ہار گئے۔

بجبہاڑہ: جگڑے میں زخمی ہوئے 50 سالہ شخص کی آج موت
بجبہاڑہ: جگڑے میں زخمی ہوئے 50 سالہ شخص کی آج موت

By

Published : May 17, 2021, 8:02 AM IST

جنوبی کشمیر ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں واقع دوپتیار علاقے میں دو خاندانوں کے مابین ہوئے جھگڑے میں ایک 50 سالہ بزرگ زخمی ہو گیا تھا۔ جہاں وہ ایس کے آئی اسکیمز ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جس کے بعد وہ زندگی سے جنگ ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا جب دوپتیار بجبہاڑہ میں دو خاندانوں کے مابین کسی مسئلہ کو لے کر جھگڑا ہوا تھا، جس کے نتیجہ میں عبد الغنی نامی شخص شدید زخمی ہوگیا تھا۔ دوپتیار بجبہاڑہ کے رہائشی عبد الغنی ولد محمد صدیق میر کو رواں ماہ کے مہینے میں زخمی حالت میں ایس کے آئی ایم ایس سورہ میں داخل کرایا گیا تھا، جس میں وہ کئی دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد آج زندگی سے جنگ ہار گئے۔

اس سلسلے میں تھانہ بجبہاڑہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details