اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے 5 افراد ہلاک - جموں و کشمیر کا جنوبی ضلع

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی کنبے کے 5 افراد ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے 5 افراد ہلاک

By

Published : Nov 7, 2019, 12:04 AM IST

سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے 5 افراد ہلاک

زخمیوں کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔


یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گزشتہ شب گرینڈ آئی ٹن گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد جموں کی جانب جا رہے تھے، اس دوران ونپوہ کے مقام پر کرانسگ کے دوران کار ایک ٹرک سے ٹکرائی۔
حادثہ کی زد میں آنے والے تمام افراد لداخ کے ضلع کرگل کے رہنے والے ہیں۔
ہلاک شدگان کی شناخت 70 سالہ عبداللہ، 35 سالہ محمد حسین، 27 سالہ مضورہ، 21 سالہ آمنہ، تین سالہ کنیزہ شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ غلام حسن اور 4 سالہ نرگس شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details