اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: کرنٹ سے 50 سالہ خاتون کی موت - 50سالہ خاتون کی موت

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 50سالہ خاتون کی موت واقع ہو گئی۔

بجلی کا کرنٹ لگنے سے 50 سالہ خاتون کی موت
بجلی کا کرنٹ لگنے سے 50 سالہ خاتون کی موت

By

Published : Jun 11, 2021, 5:32 PM IST

ضلع اننت ناگ کے نیاین، بجبہاڑہ علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک 50 سالہ خاتون کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق فوت ہونے والی خاتون اپنے گھر میں گھریلو کام کاج میں مشغول تھی جس دوران وہ بجلی کے راست رابطے میں آ گئی۔ بجلی کا جھٹکا اس قدر شدید تھا کہ اسکی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

فوت ہونے والی خاتون کی شناخت حلیمہ بیگم زوجہ غلام حسن متو کے طور پر ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں حالیہ دنوں بجلی کا کرنٹ لگنے سے کئی افراد کی موت واقع ہو گئی۔ دو روز قبل شمالی کشمیر کے حاجن، بانڈی پورہ میں دسویں جماعت کا ایک طالب علم بھی بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت ہو گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details