اننت ناگ:راجستھان اشدھالیا گروپ کی جانب سے ضلع اننت ناگ میں ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں تقریباً 45 اُن آیورویدک ڈاکٹرس کو اعزازات سے نوازا گیا جنہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران اپنا اہم کردار اپناتے ہوئے لوگوں کی بے لوث خدمت کی۔اس موقعہ پر راجستھان اشدھالیا گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ سے جڑے عہدیداروں نے تقریب میں موجود ڈاکٹرس کی خدمات کو سراہا اور ان کی مزید حوصلہ افزائی کی۔Ayurvedic Doctors Felicitated in Anantnag
گروپ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ستار دیوان نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ڈاکٹرس نے اپنے پیشہ ورانہ خدمات کو بخوبی انجام دیا جس کی بدولت ہم اس مہلک وبا کو قابو کرنے میں کامیاب ہو گئے،لہذا ایسے ڈاکٹرس عزت افزائی کے مستحق ہیں، یہی وجہ ہے کہ راجستھان اشدھالیا گروپ نے یہ مہم اننت ناگ سے شروع کی،جو جموں کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی چلائی جائے گی۔