اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Tokyo Olympic 2020: ٹوکیو اولمپکس تیسرا دن: پی وی سندھو اگلے راؤنڈ میں داخل - پہلے راؤنڈ میں پولی کارپووا کو شکست

بھارت کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو نے خواتین سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں پولی کارپووا کو7۔21، 10۔21 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

ٹوکیو اولمپکس تیسرا دن: پی وی سندھو اگلے راؤنڈ میں داخل
ٹوکیو اولمپکس تیسرا دن: پی وی سندھو اگلے راؤنڈ میں داخل

By

Published : Jul 25, 2021, 8:56 AM IST

ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھارت کی معروف خاتون بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو نے اتوار کے روز ٹوکیو اولمپکس میں جیت کے ساتھ آغاز کیا۔

پی وی سندھو نے خواتین کے سنگلز میں گروپ جے کے اپنے پہلے میچ میں اسرائیل کی پولی کارپووا کو شکست دی۔

موجودہ عالمی چمپیئن پی وی سندھو نے 28 منٹ تک چلے اس مقابلے کو7۔21، 10۔21 سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپک تیسرا دن: بھارت کے لیے کون پیش کرے گا میڈل کی دعویداری

واضح رہے کہ سنہ 2016 کے ریو اولمپکس میں سندھو نے فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن وہ اسپین کی کیرولینا مارین سے ہار گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details