بھارتی ہاکی ٹیم نے پول اے میچ میں ہرمنپریت سنگھ کے دو گول کی بدولت نیوزی لینڈ کو 2۔3 سے شکست دے دی۔ بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ اولمپک مہم کا آغاز کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ہرمنپریت سنگھ نے 26 ویں اور 33 ویں منٹ میں دو گول کیے جبکہ تیسرا گول روپندر پال سنگھ نے 10 ویں منٹ میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: تیر اندازی میں بھارتی مخلوط ٹیم کوارٹر فائنل میں داخل
نیوزی لینڈ ٹیم کی جانب سے کین رسل (چھٹے منٹ) اور اسٹیفن جینیس (43 ویں منٹ) نے اپنی ٹیم کے لئے گول کیا لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔
بھارتی مرد ہاکی ٹیم کا اب اگلا میچ اتوار کے روز آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔