اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Tokyo Olympics: اولمپک باکسنگ مقابلہ میں بھارت نے جیتا میڈل - ٹوکیو اولمپکس 2020

بھارتی مکے باز لولینا بورگوہین کا اولمپک مکے بازی کے فائنل میں پہنچنے کا خواب اس وقت ٹوٹ گیا جب وہ تُرکی کی مکے باز بسینز سُرمینیلی سے سیمی فائنل میں ہار گئیں تاہم انہوں نے برونز میڈل اپنے نام کیا۔

Lovlina Borgohain
Lovlina Borgohain

By

Published : Aug 4, 2021, 1:25 PM IST

خواتین کے ویلٹر ویٹ (64-69 کلوگرام) فائنل میں پہنچنے کا بھارتی باکسر لولینا کا خواب ترکی کی عالمی نمبر ایک بسنیز سُرمینیلی سے ہارنے کے بعد ٹوٹ گیا اور تیسرے نمبر پر رہنے کی وجہ سے انہیں کانسہ کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ مکے بازی میں گولڈ اور سِلور میڈل کے علاوہ دو برنز میڈل دیئے جاتے ہیں۔ سیمی فائنل میں شکست کھانے والے/والی باکسرز کو برونز میڈل دیا جاتا ہے۔

باکسنگ کے سیمی فائنل میں تُرکی باکسر بسنیز نے شروع سے ہی بھارت کھلاڑی لولینا پر دباؤ بنائے رکھا حالانکہ لولینا نے کچھ پنچ لگائے لیکن بسنیز تینوں راؤنڈ میں ان پر حاوی رہیں اور متفقہ فیصلے سے لوولینا کو پانچ صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بسنیز سُرمینیلی اب سنیچر کو طلائی تمغے کے لیے چین کی گو ہونگ سے مقابلہ کریں گی۔

واضح رہے کہ لوولینا ٹوکیو اولمپکس 2020 میں تمغہ جیتنے والی تیسری بھارتی خاتون ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔ ان سے پہلے میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی(سِلور) اور پی وی سندھو نے بیڈمنٹن میں کانسہ(برونز) کا تمغہ جیتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details