اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Tokyo Olympics: بھارتی ہاکی ٹیم کے رکن سے ای ٹی وی بھارت کا خصوصی انٹرویو - اولمپک میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے ٹیم کے رکن مندیپ سنگھ

اولمپک میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے ٹیم کے رکن مندیپ سنگھ نے تمغہ جیتنے کے بعد ویڈیو کال پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے اہل خانہ سے بھی بات کی۔

اولمپک میں بھارتی ہاکی ٹیم نے جیت درج کی
اولمپک میں بھارتی ہاکی ٹیم نے جیت درج کی

By

Published : Aug 5, 2021, 2:00 PM IST

ٹوکیو: بھارت کے فارورڈ کھلاڑی اور اولمپک میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے رکن مندیپ سنگھ نے تمغہ جیتنے کے بعد ویڈیو کال پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے اہل خانہ سے بھی بات کی۔

اولمپک میں بھارتی ہاکی ٹیم نے جیت درج کی

اطلاعات کے مطابق بھارتی مرد زمرے کی ہاکی ٹیم نے کانسہ کے تمغہ پر اپنا دعویٰ قائم کرلیا ہے۔ بھارتی ہاکی ٹیم نے او آئی اسٹیڈیم میں 4-5 سے کامیابی حاصل کرکے جرمن ٹیم کو شکست دی ہے۔

اس سے قبل اس میچ کے دوسرے منٹ میں جرمن کھلاڑی تمر نے گول کر کے جرمنی کو 0-1 کی برتری دلائی تھی۔ جبکہ پہلے کوارٹر کے اختتام تک جرمنی کی ٹیم نے 0-1 کی برتری حاصل کرکے رکھی تھی، جس کے بعد دوسرے کوارٹر کے شروعات میں سمرنجیت سنگھ کو ایک شاندار پاس ملا جسے اس نے گول میں تبدیل کردیا۔ اس گول کے ساتھ بھارت اور جرمنی 1-1 سے برابر ہوگئے۔

وہیں دوسرے کوارٹر کے 24ویں منٹ میں جرمن ٹیم کے بینڈکٹ نے پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلائی، تاہم نکلس نے 25ویں منٹ پر ایک اور گول کرکے جرمن ٹیم کو 1-3 سے آگے کردیا۔ اسی کوارٹر میں ہاردک سنگھ نے بھارت کی طرف سے ایک شاندار گول کرتے ہوئے بھارت کو 2-3 تک پہنچادیا۔

بھارت اور جرمنی کے درمیان میچ اب 3-3 سے برابر پر ہے۔ بھارت نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا۔ ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ دوسری کوارٹر اب بھارت کے نام ہے۔ ہاف ٹائم تک دونوں ٹیمیں 3-3 سے برابر رہیں۔

تیسرے کوارٹر میں بھارت نے چوتھا گول کرکے اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ روپندر پال سنگھ نے یہ گول 31 ویں منٹ پر کیا ۔ اس کے بعد سمرنجیت سنگھ نے 34ویں منٹ میں 5واں گول کر کے بھارت کو اچھی پوزیشن پر پہنچا دیا۔

چوتھے کوارٹر میں بھارت نے 3-5 کی برتری کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا، جس کے بعد جرمن کھلاڑی لکس نے گول کرکے جرمن ٹیم کو کھیل میں واپس لانے کی کوشش کی۔ اس گول کے ساتھ کھیل کو بھارت نے 4-5 سے میچ جیت لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details