ٹوکیو اولمپک میں ابھی تک بھارت کو محض ایک ہی میڈل ملا ہے جبکہ منگل کو یعنی اولمپک کے پانچویں دن بھارتی مَردوں کی ہاکی ٹیم اور باکسر لولینا کی کارکردگی عمدہ رہی۔
دوسری جانب بھارت کو ٹیبل ٹینس اور شوٹنگ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
کھیلوں کا یہ مہاکمبھ اب چھٹے روز میں داخل ہوگا اور بھارتیوں کو امید ہے کہ نئے دن کا سورج ان کے لیے میڈل کی خوشخبری لے کر آئے۔
ٹوکیو اولمپکس کے پانچویں روز بھی بھارت کی جھولی میں دوسرا تمغہ نہیں آیا۔ ابھی تک محض میرابائی چانو کے میڈل پر ہی بھارت کو اکتفا کرنا پڑ رہا ہے۔
لگاتار بھارتی کھلاڑیوں کی شکست کی خبروں کے ساتھ بھارت کی میڈل کی امیدیں بھی معدوم ہوتی جارہی ہیں اس لیے اب سبھی دعا کر رہے ہیں کہ ٹوکیو اولمپک کے چھٹے دن بھارت کو میڈل ملے۔
پانچویں دن مَرد ہاکی ٹیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کو 0-3 سے شکست دے کر ایک امید جگائی اور اب سب کی نگاہیں اولمپکس کے چھٹے دن پر ہے جہاں پی وی سندھو اور دیپیکا کماری سِنگلز مقابلوں میں حصہ لیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپک ہاکی: بھارت نے اسپین کو شکست دی
بھارتی تیرانداز ٹوکیو اولمپک میں ٹیم ایونٹ مقابلوں سے باہر ہونے کی مایوسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بدھ (28 جولائی) کو سِنگلز مقابلوں میں سخت چیلینجز کا سامنا کریں گے۔
واضح رہے کہ میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں بھارت کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا ہے تاہم اس کے بعد سے بھارتی ٹیم اور کھلاڑیوں کو مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ بدھ کے روز ایک بار پھر نئی امیدوں کے ساتھ بھارتی کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔
- ٹوکیو اولمپکس کے چھٹے دن بھارت کا شیڈول:
- ہاکی: