اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Tokyo Olympics: خاتون پہلوان انشو ملک کانسے کا تمغہ جیتنے میں ناکام

بھارتی پہلوان انشو ملک کے روسی اولمپک کمیٹی کی ولیریا کوبلووا سے ہارنے کے بعد ٹوکیو اولمپکس Tokyo) Olympics) میں بھارت کے لیے ایک اور کانسہ کا تمغہ جیتنے کی امید ختم ہوگئی۔

ٹوکیو اولمپکس: خاتون پہلوان انشو ملک کانسہ کا تمغہ جیتنے میں ناکام:Tokyo Olympics
ٹوکیو اولمپکس: خاتون پہلوان انشو ملک کانسہ کا تمغہ جیتنے میں ناکام:Tokyo Olympics

By

Published : Aug 5, 2021, 11:10 AM IST

نوجوان بھارتی پہلوان انشو ملک نے جمعرات کو یہاں خواتین کے فری اسٹائل 57 کلو گرام کے ریپچج راؤنڈ میں روسی اولمپک کمیٹی کی ولیریا کوبلووا سے ہارنے کے بعد ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے لیے ایک اور کانسہ کا تمغہ جیتنے کی امید ختم ہوگئی۔

ولیریا نے انشو کو 1-5 سے شکست دی۔ روسی پہلوان نے میچ کے آغاز میں 1 پوائنٹ لے کر انشو پر دباؤ ڈالا، لیکن بھارتی پہلوان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک پوائنٹ حاصل کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا، میچ کے اختتام پر ویلیریا نے داؤ دکھاکر جیت حاصل کی اور 1-4 سے براہ راست پوائنٹس حاصل کرکے مقابلہ جیت لیا۔

مزید پڑھیں:Tokyo Olympics: بھارت کو 41 سال کے بعد ہاکی میں ملا کانسے کا تمغہ

اس سے قبل انشوملک کو بدھ کو بھی پری کوارٹر فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس میچ میں انہیں بلغاریہ کی اریانا کوراچینا نے 2-8 سے شکست دی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ریپچج راؤنڈ ہمیشہ سے ریسلنگ میں بھارت کے لیے خوش قسمت رہا ہے۔ بھارت اب تک اس راؤنڈ کے ذریعہ اولمپک کی تاریخ میں تین کانسہ کا تمغہ حاصل کرچکا ہے، لیکن بدقسمتی سے انشو ملک چوتھا تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details