بھارت کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور یوکرائن کی ان کی جوڑی دار نادیہ كچینوك کی خاتون ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں چین کی جوڑی شنين ہان اور لن زو سے مقابلہ تھا۔اگرچہ ثانیہ اور كچینوك جوڑی شنين اور لن جوڑی سے 2-6، 0-1 سے پیچھے چل رہی تھی تبھی پنڈلی میں چوٹ کی وجہ سے ثانیہ کو مقابلے سے ہٹنا پڑا۔
کھیل کے دوران ثانیہ کی دائیں پنڈلی میں کافی تکلیف ہو گئی ۔ ثانیہ آزادانہ طور پر کورٹ پر نقل و حرکت کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی تھیں۔
اس وجہ سے ان کی سروس پر بھی اثر پڑا۔ کیچینوک بھی نیٹ پر جدوجہد کر رہی تھیں ، اور ان کا والی پر بھی نشانہ خطا ہورہا تھا ۔ 2-4 کے اسکور پر ثانیہ کو چینی جوڑی کے ذریعے سروس بریک کا سامنا کرنا پڑا تھا اور چینی جوڑی نے آسانی سے سیٹ جیت لیا ۔
پہلے سیٹ کے فورا بعد ہی ثانیہ مرزا کو میڈیکل ٹائم آؤٹ کے لئے مجبور ہونا پڑا دوسرے سیٹ کے پہلے گیم میں ہند یوکرائن جوڑی ثابت قدم نہ رہ سکی اور جوڑی بالخصوص ثانیہ کو اسے جاری رکھنا مشکل ہوگیا۔
قابل ذکر ہے کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد ثانیہ کا یہ پہلا گرینڈ سلیم تھا۔اگرچہ آسٹریلین اوپن سے پہلے ثانیہ نے كچینوك کے ساتھ ہوبارٹ انٹرنیشنل کا خطاب جیتا تھا۔ہوبارٹ سے پہلے ثانیہ مرزا آخری بار 2017 میں چائنا اوپن میں کھیلنے اتری تھیں۔