سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرانسیسی اوپن کے منتظمین نے جمعرات کو کہا کہ اس سال خریدے گئے تمام ٹکٹ کے پیسے لوٹائے جائیں گے۔
فرانسیسی اوپن کے ٹکٹوں کے پیسے کی واپسی - فرانسیسی اوپن کے ٹکٹوں کے پیسے کی واپسی
گرینڈ سلیم فرانسیسی اوپن کے منتظمین نے کہا کہ اس سال خریدے گئے تمام ٹکٹ کے پیسے واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
فرانسیسی اوپن کے ٹکٹوں کے پیسے کی واپسی
فرانسیسی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 24 مئی سے سات جون تک منعقد ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے اور اس کا انعقاد 20 ستمبر سے چار اکتوبر تک ہو گا ۔
منتظمین نے کہا کہ فرانسیسی اوپن کے خریدے گئے ٹکٹوں کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا بلکہ اسے منسوخ کر اس کے پیسے لوٹائے جائیں گے کیونکہ موجودہ حالات میں تمام ٹورنامنٹوں کے لئے غیر یقینی صورتحال بنی ہوئی ہے۔