اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلین اوپن انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ

سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن 2020 کی انعامی رقم میں اس بار زبردست اضافہ کیا گیا ہے اور اسے چار کروڑ 91 لاکھ ڈالر پہنچا دیا گیا ہے۔

آسٹریلین اوپن انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ
آسٹریلین اوپن انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ

By

Published : Dec 24, 2019, 7:15 PM IST

ٹورنامنٹ حکام نے منگل کو یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلین اوپن میں خاتون اور مرد سنگلز کے فاتح کو اس بار ریکارڈ 28.4 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ کو 14.2 ملین ڈالر ملیں گے۔

اسپانسر شپ اور بین الاقوامی سطح پر ٹورنامنٹ کی دھاک بڑھنے کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ٹورنامنٹ کی انعامی رقم دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کریگ ٹالے نے انعام کی رقم میں اضافہ کے بارے میں کہا ہے کہ رقم میں اضافہ کھلاڑیوں کو اس کھیل میں ہر سطح پر حمایت کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ٹالے نے کہاکہ جیسا کہ ہم ہر سال کرتے ہیں۔

اس سال بھی ہم نے ہر راؤنڈ کے بعد انعام کی رقم میں اضافہ کیا ہے، جس سے ٹورنامنٹ کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں بھی کھلاڑیوں کے درمیان اچھی ٹکر دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے اہم راؤنڈ میں باہر ہونے والے کھلاڑیوں کو بھی 62 ہزار ڈالر کی رقم دی جائے گی جبکہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے والے کھلاڑیوں کو سات لاکھ 19 ہزار ڈالر ملیں گے۔


اس کے علاوہ كوالیفائيرس کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہونے والے کھلاڑیوں کو بھی 13 ہزار 800 ڈالر دیے جائیں گے۔ سال 2018 کے مقابلے اس رقم میں 33.3 فیصد اضافہ کیا جا چکا ہے۔آسٹریلین اوپن اگلے سال 20 جنوری سے 2 فروری کے درمیان آسٹریلیا کے میلبورن شہر میں کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details