اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹینس کی دنیا کے بادشاہ بنے جوکووچ

سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسڑیلین اوپن جیت کے ساتھ نوواک جوکووچ ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں اسٹار کھلاڑی رافیل نڈال کو مات دے کر ایک بارپھر نمبرون پوزیشن حاصل کرلی

ٹینس کی دنیا کے بادشاہ بنے جوکووچ
ٹینس کی دنیا کے بادشاہ بنے جوکووچ

By

Published : Feb 3, 2020, 6:11 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:03 AM IST

سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے آٹھ بار کے فاتح سربیا کے نوواک جوکووچ اسپین کے رافیل نڈال کو مات دیکر پیر کو اے ٹی پی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔

جوکووچ نے کل ہی آسٹریلین اوپن کے فائنل میں آسٹریا کے ڈومنک تھیئم کو شکست دیکر خطاب جیتا تھا۔

ٹینس کی دنیا کے بادشاہ بنے جوکووچ

نڈال نے گزشتہ برس کے آخر میں جوکووچ سے چوٹی مقام چھین لیا تھا لیکن اب ایک بار پھر جوکووچ رینکنگ میں نمبر ایک مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

17گرینڈ سلیم کے فاتح 32سالہ جوکووچ 9720 پوائنٹ کے ساتھ چوٹی پر ہیں جبکہ نڈال 9395پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

20گرینڈ سلیم کے فاتح سوئزرلینڈ کے روجر فیڈرر 7130پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جوکووچ سے شکست کھانے والے تھیئم ایک مقام کی چھلانگ کے ساتھ 7045پوائنٹ حاصل کرکے چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹینس کی دنیا کے بادشاہ بنے جوکووچ

روس کے ڈینل مدودیف ایک مقام کھسک کر 5960پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اسٹیفانوس ستسپاس 4745پوائنٹ کے ساتھ چھٹے، ایلکزنڈر جیوریف 3885پوائنٹ کے ساتھ ساتویں اور موٹیو بیریٹینی 2905پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹینس کی دنیا کے بادشاہ بنے جوکووچ

فرانس کے گائل موفلس 2700پوائنٹ کے ساتھ ایک نمبر بڑھ کر ناروے اور بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن 2555پوائنٹ حاصل کرکے دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details