اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سیرینا نے سنسناٹی ماسٹرز سے نام واپس لیا - راجرز کپ

دو مرتبہ سنسناٹی ماسٹرز کا خطاب جیتنے والی امریکہ کی اسٹار ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمس نے چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے نام واپس لے لیا ہے۔

امریکہ کی اسٹار ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمس

By

Published : Aug 14, 2019, 5:39 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:24 AM IST

امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمس کو راجرز کپ کے فائنل مقابلے کے دوران چوٹ لگی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے فائنل مقابلہ درمیان میں ہی چھوڑ دیا تھا۔

سیرینا کو پیٹھ میں چوٹ لگی تھی اور اسی وجہ سے انہوں نے ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی ماسٹرز سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

بشکریہ تویٹر

اس معاملے میں 23 مرتبہ کی گرینڈ سلیم فاتح سیرینا ولیمس نے کہا کہ سنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ سے نام واپس لینے پر مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے کیوں کہ یہ میرا پسندیدہ ٹورنامنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹس کے بعد مجھے امید تھی کہ میں سنسناٹی ماسٹرز میں حصہ لے سکوں گی لیکن بدقسمتی سے میری چوٹ ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی جبکہ یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ میں کب کورٹ پر واپس لوٹ سکوں گی۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 12:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details