اردو

urdu

ETV Bharat / sports

راجرز کپ: ندال اور سیرینا سیمی فائنل میں - سیرینا ولیمز

اسپین کے اسٹار ٹینس کھلاڑی رافیل ندال نے اٹلی کے فابيو فوگنینی کو تین سیٹوں کے مقابلے میں 6-2، 1-6، 2-6 سے اور سیرینا ولیمز نے ناؤمی اوساکا کو 3-6، 4-6 سے شکست دے کر راجرز کپ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

رافیل ندال

By

Published : Aug 10, 2019, 7:40 PM IST

اسپین کے تجربہ کار کھلاڑی رافیل ندال نے اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت راجرز کپ 2019 کے سیمی فائنل میں قدم رکھا ہے۔

ٹاپ سیڈ رافیل ندال نے عالمی درجہ بندی میں 7 ویں مقام کے حامل فیبیو فوگنینی کو تین سیٹوں تک چلنے والے میچ میں 6-2، 1-6، 2-6 سے شکست دی۔

ندال نے کینیڈا میں اپنا آخری خطاب چار برس قبل جیتا تھا، ہسپانوی کھلاڑی کو اطالوی کھلاڑی کے خلاف کوارٹر فائنل جیتنے کے لیے دو گھنٹوں تک جدو جہد کرنی پڑی۔

ندال نے جیت کے بعد کہا کہ میرے لیے یہ اتار چڑھاؤ بھرا میچ رہا لیکن میں نے دھیرے دھیرے کھیل میں بہتری لائی اور سیمی فائنل میں قدل رکھا۔

انہوں نے کہا کہ پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود مجھے نہیں لگا کہ میں خراب کھیل رہا ہوں، لیکن کھیل بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا اور میں نے اپنی بہتر کارکردگی پیش کی۔

عالمی درجہ بندی میں دوسرے درجہ پر قابض ندال اس ٹورنامنٹ میں ڈامنیکن تھیام اور ایلگزینڈر جیوریف کی شکست کے بعد ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہیں۔

جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلے مین امریکہ کی اسٹار ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز نے جاپان کی سرکردہ اور عالمی درجہ بندی میں پہلے مقام پر قابض کھلاڑی ناؤمی اوساکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے۔

سیرینا نے اوساکا کو راست سیٹوں میں 3-6، 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

سیرینا نے پورے میچ میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور اوساکا کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details