فیڈرر نے گوفن کو لگاتار سیٹوں میں شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔
راجر فیڈرر ہال ٹورنامنٹ خطاب پر قابض - سوئٹزرلینڈ
بیس بار کے گرینڈ سلیم چیمپیئن سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن کو 6-7، 1-6 سے شکست دے کر ہال ٹورنامنٹ پر ریکارڈ 10 ویں بار قبضہ کر لیا ہے۔
راجر فیڈرر
سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن کی تیاری ٹورنامنٹ کہے جانے والے ہال اوپن میں فیڈرر کا زبردست ریکارڈ ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں 10 بار سنگلز اور ایک بار ڈبلز خطاب جیت چکے ہیں۔
راجر فیڈرر نے 16 مرتبہ ایک سیزن میں کم از کم تین ٹور خطاب جیتنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا کر لیا ہے۔