اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ومبلڈن سیمی فائنل میں فیڈرر اور ندال کے مقابلے کا امکان - راجر فیڈرر

اسپین کے رافیل ندال اور سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر گرینڈ سلیم ومبلڈن کے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہو سکتے ہیں۔

فیڈرر اور ندال

By

Published : Jun 28, 2019, 9:58 PM IST

ندال کے لیے یہ خبر راحت کی خبر ہے کیوں کہ وہ راؤنڈ میچز میں سربیا کے نوواک جوکووچ سے نہیں کھیلنا چاہتے تھے۔

تیسری سیڈ یافتہ ہسپانوی کھلاڑی نے ومبلڈن کے سیڈ طئے کرنے کے فارمولے پر تنقید کی تھی جنہیں فیڈرر سے کم سیڈ دی گئی ہے۔

عالمی نمبر ایک کھلاڑی جوکووچ کا آخری چار میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے مقابلہ ہونے کا امکان ہے جنہیں آٹھویں سیڈ دی گئی ہے۔
فرانسیسی اوپن میں اپنا ریکارڈ 12 واں ٹائٹل جیتنے والے ندال اس ومبلڈن میں اپنے 18 ویں گرینڈ سلیم کے لیے اتریں گے اور اگر سیمی فائنل تک پہنچتے ہیں تو ان کے سامنے فیڈرر کا چیلنج رہے گا۔

ندال کا پہلے راؤنڈ میں جاپان کے يوچی سگتا سے مقابلہ ہوگا جبکہ آسٹریلیا کے نک كرگيوس کا ان سے دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ ہو سکتا ہے اور تیسرے راؤنڈ میں کینیڈا کے نوجوان کھلاڑی ڈینس شاپووالوو سے مقابلہ ہو سکتا ہے۔

اگر وہ ان رکاوٹوں کو پار کر لیتے ہیں تو وہ آخری 16 میں کروشیا کے مارن سلچ سے سامنا کرسکتے ہیں۔ وہیں جوکووچ اور فیڈرر جرمن کھلاڑی فلپ كولشریبر اور لائڈ ہیرس کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details