چار بار کے چیمپئن اور عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے اسپین کے رابرٹو بتستا اگوت کو 6-2، 4-6، 6-3، 6-2 سے قابو پاتے ہوئے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں چھٹی بار داخلہ حاصل کر لیا۔
ٹاپ سیڈ جوکووچ 2011، 2014، 2015 اور 2018 میں فاتح رہے جبکہ 2013 میں وہ رنراپ رہے۔
پورے میچ میں نوواک جوکوچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف کو آ ؤٹ کلاس کردیاْ ۔