نوواک جوکو وچ نے روجر فیڈرر کو سات۔چھ،ایک۔چھ،سات۔چھ،چار۔چھ،12۔13 سے شکست دے کر پانچویں بار ومبلڈن ٹینس چیمپیئن شپ کا خطاب جیتا۔
جوکووِچ کو پانچویں بار ومبلڈن کا تاج - چمپئن
دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اور موجودہ چیمپیئن نوواک جوکووِچ نے سانسوں کو روک دینے والے بے حد دلچسپ مقابلے میں 20 گرینڈ سلیم خطابوں کے فاتح سوئٹرزلینڈ کے روجر فیڈرر کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا۔
جوکووِچ کو پانچویں بار ومبلڈن کا تاج
جوکووچ کا یہ چھٹا اور دوسری سیڈ فیڈرر کا 12 واں فائنل تھا۔
جوکووچ نے چار گھنٹے 55 منٹ تک چلنے والے میراتھن مقابلے میں گراس روٹ کنگ فیڈرر کو ہرا دیا۔ اس شکست کے ساتھ فیڈرر کا نویں بار ومبلڈن اور اپنا 21 واں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ جوکووچ کا یہ 16 واں گرینڈ سلیم خطاب ہے۔