اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جوکووچ کی بادشاہت برقرار

ای ٹی پی کی جاری کردہ تازی رینکنگ میں سربیا کے اسٹار کھلاڑی نوواک جوکووچ پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ رافیل ندال اور راجر فیڈرر بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔

By

Published : May 14, 2019, 12:17 PM IST

سربیا کے اسٹار کھلاڑی نوواک جوکووچ

گزشتہ روز اے ٹی پی کی تازہ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں نوواک جوکووچ پہلے مقام پرہیں۔

یاد رہے کہ یہ درجہ بندی میڈرڈ اوپن کے بعد جاری کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں اسپین کے رافیل ندال کو سیمی فائنل میں یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جوکووچ کی بادشاہت برقرار، ویڈیو

میڈرڈ اوپن کے فائنل میں ستسپاس اور نوواک جوکووچ کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں ستسپاس کو شکست ہوئی تھی، اس میچ کے بعد ستسپاس کو دو درجہ بندی کا فائدہ ملا اور اب وہ ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بارسلونا اوپن کے فاتح آسٹریا کے ڈومینک تھیم میڈرڈ اوپن کے سیمي فائنل میں باہر ہونے کے بعد اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر چار پر آ گئے ہیں اور وہ راجر فیڈرر سے صرف ایک مقام نیچے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details