اردو

urdu

ETV Bharat / sports

راؤنک کو شکست دے کر جوکووچ خطاب پر قابض - اے ٹی پی ماسٹرز۔1000

ویسٹرن اینڈ ساؤدرن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے میلوس راؤنک کو 6-1، 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر کریئر کا 80 واں خطاب اپنے نام کیا۔

djokovic
djokovic

By

Published : Aug 30, 2020, 4:00 PM IST

عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے ویسٹرن اینڈ ساؤدرن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کے ساتھ ہی رافیل ندال کے 35 اے ٹی پی ماسٹرز۔1000 ٹورنامنٹ کے خطاب جیتنے کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔

جوکووچ اور راؤنک کے مابین تین سیٹ تک چلنے والے فائنل مقابلے کا پہلا سیٹ راؤنک نے 1-6 سے جیت لیا تھا لیکن اس کے بعد جوکووچ نے شاندار واپسی کی اور مسلسل دو سیٹ 3-6 اور 4-6 سے جیت کر تاریخ رقم کرتے ہوئے یہ خطاب اپنے نام کر لیا۔

نوواک جوکوچ نے اس سے قبل یہ خطاب سنہ 2018 میں جیتا تھا تب انہوں نے فائنل مقابلے میں راجر فیڈرر کو شکست دی تھی۔

جوکووچ نے اس مقابلے کو جیتنے کے ساتھ ہی میلوس راؤنک کے خلاف اپنے جیت کے ریکارڈ کو برقرار رکھا ہے، ان دونوں کے درمیان ہوئے سبھی 11 مقابلوں میں جوکووچ نے جیت درج کی ہے جبکہ جوکووچ نے اس سال 23 میچز جیتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی جوکووچ نے عالمی نمبر دو کھلاڑی اسپین کے رافیل ندال کے 35 اے ٹی پی ماسٹرز۔1000 ٹورنامنٹ کے خطاب جیتنے کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔

جوکووچ واحد ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے سبھی اے ٹی پی ماسٹرز۔1000 کا ٹائٹل جیتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details