اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'اب کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں' - ثابت

بھارت کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا آئندہ برس جنوری میں ہونے والے انٹرنیشنل ٹینس مقابلے میں واپسی کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

'اب کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں'

By

Published : Aug 2, 2019, 5:05 PM IST


انہوں نے کہا کہ یہ نہ میری دوسری اننگز ہے اور نہ ہی مجھے اب کچھ ثابت کرنے کی ضرورت ہے

بھارتی ٹینس کی سب سے کامیاب ترین کھلاڑی ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ میں اترنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔ اس کے لیے وہ روزانہ چار گھنٹے مشق کر تی ہیں۔ ان کی جی توڑ محنت کی وجہ سے ان کا اب تک 26 کلو وزن کم ہوچکا ہے۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ آئندہ برس کی شروعات تک انٹرنیشنل ٹینس میں واپسی کرنے کا مقصد ہے۔ اس کے لیے روٹین کے مطابق محنت کر رہی ہوں۔ امید کر تی ہوں کہ فٹنس اور فارم دونوں واپس حاصل کرلوں گی۔

کیرئیر کے بارے میں بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ٹینس کیریئر میں وہ سب کچھ حاصل کرچکی ہوں جو ایک کھلاڑی کا خواب ہو تا ہے۔ ٹینس نے مجھے سب کچھ دیا ہے۔

ٹینس اسٹار نے کہا کہ میں کوئی دوسری اننگز کی شروعات نہیں کررہی ہوں کہ مجھے کچھ ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔ بس اچھا کھیلنا چاہتی ہوں اور جیت کے ساتھ الوداع کہنے کا ارادہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز بیٹی کو جنم دینے کے بعد بھی ٹینس کھیل رہی ہیں جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے بڑی محنت کی ہے۔ اس کے لیے کامیا ب ہیں۔ ثانیہ کا ٹوکیواولمپکس 2020 میں شرکت کرنا اہم مقصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details