اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نڈال اور فیڈرر کوارٹر فائنل میں، سرینا باہر

گیارہ فرینچ اوپن خطاب کے فاتح اسپین کے رافیل نڈال اور 20 گرینڈ سلیم خطاب کے بادشاہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے یکطرفہ جیت کے ساتھ سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرانسیسی اوپن کے مرد زمرے کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

نڈال اور فیڈرر کوارٹر فائنل میں

By

Published : Jun 2, 2019, 11:27 PM IST

جبکہ سابق نمبر ایک اور 23 بار کی گرینڈ سلیم فاتح امریکہ کی سرینا ولیمز کی سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرانسیسی اوپن میں سفر تیسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ ختم ہو گیا۔

دوسری سیڈ اور رولاں گیروں میں 12ویں خطاب کی تلاش میں مصروف نڈال نے 78ویں رینک کے ارجنٹینا کے جوان اگنیسیو لونڈیرو کو دو گھنٹے 13منٹ میں 2۔6، 3۔6، 3۔6 سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ تیسری سیڈ فیڈرر نے 68 ویں رینکنگ ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر کو ایک گھنٹے 42 منٹ میں 6-2، 6-3، 6-3 سے ہرا دیا۔

فیڈرر نے میچ میں پانچ بار میئر کی سروس توڑی اور ایک بار بھی اپنی سروس نہیں گنوائی۔ فیڈرر نے میچ میں 30 ونرس لگائے۔

خواتین کے زمرے میں 10ویں سیڈ سرینا کو غیر سیڈ ہم وطن کھلاڑی صوفی كینن نے ہفتہ کو مسلسل سیٹوں میں 6-2، 7-5 سے شکست دی۔كینن نے یہ مقابلہ ایک گھنٹے 32 منٹ میں جیت لیا۔

سرینا ولیمز

سنہ 2014 کے ومبلڈن کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سرینا کو کسی گرینڈ سلیم میں اتنی جلدی باہر ہونا پڑا ہے۔

ستمبر 2017 میں اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد سرینا نے جو پانچ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کھیلے ہیں، ان میں وہ ایک بھی نہیں جیت پائی ہیں۔ انہیں 24 گرینڈ سلیم کے آل ٹائم ریکارڈ برابر کرنے کے لیے ومبلڈن کا انتظار کرنا پڑے گا۔

روس میں پیدا ہونے والی 20 برس کی امریکی کھلاڑی كینن کی موجودہ درجہ بندی 35 ویں جبکہ سرینا اس وقت عالمی درجہ بندی میں 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 37 برس کی سرینا اپنے سے کئی نوجوان کھلاڑیوں کے سامنے چیلینج نہیں پیش کر پائیں۔

كینن نے یہ مقابلہ ایک گھنٹے 32 منٹ میں جیتا اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

كینن نے میچ میں چار بار سرینا کی سروس توڑی اور 33 ونرس لگائے۔
كینن کا آخری 16 میں آٹھویں سیڈ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے جرمنی کی اندريا پیتكووچ کو ایک گھنٹے میں 6-3، 6-1 سے شکست دی۔

مرد زمرے میں چوتھے سیڈ آسٹریا کے ڈومینك تھیم نے یوراگوئے کے پابلو كيوواس کو دو گھنٹے 36 منٹ میں 6-3، 4-6، 6-2، 7-5 سے شکست دے کر آخری 16 میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ فرانس کے گائل مونفلس سے ہوگا۔ 14 ویں سیڈ مونفلس نے ہم وطن ایٹوین ہوآنگ کو دو گھنٹے میں 6-3، 6-2، 6-3 سے شکست دی۔

خواتین کے زمرے میں 12 ویں سیڈ لٹویا کی انستاسجا سے وستووا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جمہوریہ چیک کی ماركیٹا ووڈروسووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کو صرف 59 منٹ میں وستووا کو 6-2، 6-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے اس مقابلے میں اپنی حریف کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

ووڈروسووا کا کوارٹر فائنل میں 31 ویں سیڈ پیٹرا مارٹچ سے مقابلہ ہوگا۔ کروشیا کی مارٹچ نے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں ایسٹونیا کی كايا كانیپی کو دو گھنٹے 12 منٹ میں 5-7، 6-2، 6-4 سے شکست دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details