جوكووچ- نڈال میں نمبر ایک کے لئے زبردست مقابلہ
سال 2019 کا اختتام نمبر ایک کھلاڑی کے طور پر کرنے کے لئے سربیا کے نوواک جوکووچ اور اسپین کے رافیل نڈال کے درمیان زبردست مقابلہ ہے۔
عالمی درجہ بندی میں 275 ویں ہفتے نمبر ایک مقام پر موجود جوکووچ کے 9545 پوائنٹس ہیں جبکہ دوسرے مقام پر موجود نڈال کے 9225 پوائنٹس ہیں۔دونوں کے درمیان صرف 320 پوائنٹس کا فاصلہ ہے۔پیرس میں سال کے آخری ماسٹرز 1000 ٹورنامنٹ سے سال کے آخری درجہ بندی میں تبدیلی آ ئے گی۔
پیرس ماسٹرز میں جوکووچ اور نڈال دونوں اتر رہے ہیں جبکہ باسل میں اپنا دسواں ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے پیرس ماسٹرز سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔
جوکووچ کے پاس صرف 320 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے اور چار نومبر کو یہ صورت حال تبدیل ہو گی۔پیرس کا نتیجہ کچھ بھی رہے نڈال نمبر ایک مقام پر جوکووچ کو معزول کر نمبر ایک بن جائیں گے ۔ سربیا ئی کھلاڑی نے اس سال آسٹریلین اور ومبلڈن خطاب جیت کر تقریبا پورے سال نمبر ایک رینکنگ اپنے پاس رکھی ہے۔
نڈال کے یو ایس اوپن جیتنے اور جوکووچ کے چوتھے راؤنڈ میں باہر ہونے سے نڈال نمبر ایک بننے کے قریب آ گئے۔اگر نڈال پیرس میں نہیں جیت پائے اور جوکووچ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس میں کامیاب رہے تو جوکووچ چھ بار سال کی تکمیل نمبر ایک کے طور پر کرنے کے امریکہ کے پیٹ سمپراس کے ریکارڈ کی برابری کر لیں گے۔
فیڈرر اپنے تیسرے نمبر پر ہی رہیں گے۔انہیں باسل کی جیت سے 500 درجہ بندی پوائنٹس ملے اور اب ان کے 6950 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر موجود روس کے ڈینل مدویدیف سے 1210 پوائنٹس آگے ہیں۔مدویدیف کے 5740 پوائنٹس ہیں۔