اردو

urdu

ETV Bharat / sports

فرنچ اوپن ناظرین کے بغیر کھیلا جا سکتا ہے - فرنچ ٹینس فیڈریشن

ٹینس کے چار بڑے گرینڈ سلیم میں سے ایک فرنچ اوپن ستمبر میں ناظرین کے بغیر کھیلا جا سکتا ہے۔ ٹورنامنٹ جون میں شروع ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اسے ستمبر کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

فرنچ اوپن ناظرین کے بغیر کھیلا جا سکتا ہے
فرنچ اوپن ناظرین کے بغیر کھیلا جا سکتا ہے

By

Published : May 11, 2020, 5:01 PM IST

فرنچ ٹینس فیڈریشن (ایف ایف ٹی ) کے صدر برنارڈ گيڈسیلی نے یہ جانکاری دی ہے۔ گيڈسیلی نے ایک فرانسیسی اخبار کو بتایا کہ بغیر ناظرین کے اس کا انعقاد کرنے پر ہمیں مختلف اقتصادی وسائل پر بھی غور کرنا پڑے گا جس میں ٹیلی ویژن کا حق اور شراکت نمایاں ہیں۔ اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ہر امکانات پر غور کر رہے ہیں۔

فرنچ اوپن ناظرین کے بغیر کھیلا جا سکتا ہے

کلے کورٹ پر کھیلے جانے والا یہ ٹورنامنٹ سال کا دوسرا گرینڈ سلیم ہے۔اس کا انعقاد پہلے 24 جون سے 7 جولائی تک مقرر تھا لیکن کورونا وبا کے سبب اسے 20 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کے لیے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

ایف ایف ٹی اس مقابلے کی تمام فروخت شدہ ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کرنے میں مصروف ہے اور آگے ٹورنامنٹ امکان میں نئی ٹکٹ کا عمل اختیار کیا جائے گا۔

منتظمین نے حال میں کہا تھا کہ فرنچ اوپن کے خریدے گئے ٹکٹوں کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا بلکہ اسے منسوخ کر اس کے پیسے لوٹائے جائیں گے کیونکہ موجودہ حالات میں تمام ٹورنامنٹوں کے لئے غیر یقینی صورتحال بنی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details