اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جوکووچ اور نڈال اٹالین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ اور دفاعی چمپیئن رافیل نڈال نے بدھ کے روز اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ غاصل کرلیا۔

Djokovic and Nadal in the third round of the Italian Open
جوکووچ اور نڈال اٹالین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

By

Published : Sep 17, 2020, 6:25 PM IST

جوکووچ نے وائلڈ کارڈ سے داخلہ حاصل کرنے والے سالوٹوور کیرو کو 6–3 ، 6-2 سے شکست دی جبکہ 6 ماہ بعد کورٹ پر واپسی کرنے والے تجربہ کار رافیل نڈال نے اپنے ہم وطن پابلو کیرینو بُستا کو 6-1 ، 6-1 سے شکست دی۔

دریں اثنا خواتین کے زمرے میں ، ٹاپ سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے 99 ویں رینکنگ کی کھلاڑی جیسمین پاولینی کو 6-3،6-4 سے شکست دی۔ پہلے مرحلے میں بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے امریکہ کی وینس ولیمز کو 7-6 (7) ، 6-2 سے ہرا یا تھا۔انگلینڈ کے ٹینس اسٹار اور سیکنڈ سیڈ کائل ایڈمنڈ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ ان کو مینز سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ مین میزبان کھلاڑی مارکو سیچینیٹو نے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میچ میں میزبان ٹینس کھلاڑی مارکو سیچینیٹو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 25 سالہ برطانوی نمبر دو کائل ایڈمنڈ کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 3-6 کی شکست کے باوجود ٹائی بریک پر اگلے دونوں سیٹس میں 7-6(9-7) اور 6-2 سے ہرا دیا۔

25 سالہ ایڈمنڈ نے روم میں پہلا سیٹ جیت کر مضبوط آغاز کیا اور بارش کے باعث کھیل معطل ہونے سے قبل کھیل 3-3 سے برابر تھا۔ بارش رکنے کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو 27 سالہ میزبان مارکو سیچینیٹو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ ٹائی بریک پر جیت لیا۔

جرمنی کی اینا لینا اور ان کی رومانین جوڑی دار لوانا رالوکا اولارواٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں۔انہوں نے صوفیہ کینن اور بیتھانی میٹک سینڈس پر مشتمل آٹھویں سیڈ امریکی جوڑی کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں جرمنی کی اینا لینا اور ان کی رومانین جوڑی دار لوانا رالوکا اولارو نے صوفیہ کینن اور بیتھانی میٹک سینڈس پر مشتمل آٹھویں سیڈ امریکی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details