اردو

urdu

ETV Bharat / sports

رافیل ندال کی گیند بال گرل کو لگی - سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن

سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل ندال کے ذریعے ماری گئی گیند بال گرل کے سر پر لگ گئی۔

نڈال نے کھڑی لڑکی کے سر پر گیند دے ماری
نڈال نے کھڑی لڑکی کے سر پر گیند دے ماری

By

Published : Jan 24, 2020, 9:29 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 7:14 AM IST

اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل ندال کا ارجنٹینا کے فیڈریکو ڈیلبونیس سے مقابلہ جاری تھا کہ اس دوران رافیل ندال نے اپنا دفاعی شاٹ کھیلا لیکن ان کا نشانہ چوک گیا اور گیند حریف کھلاڑی کی طرف جانے کے بجائے ٹینس کورٹ میں کھڑی لڑکی کے سر پر لگ گئی۔

نڈال نے کھڑی لڑکی کے سر پر گیند دے ماری

لڑکی کو گیند لگنے کے بعد پر ٹینس اسٹار فوری طور پر کھیل چھوڑ کر اس کے پاس گئے اور اسے حوصلہ دیتے ہوئے معذرت بھی کی۔

رافیل ندال نے سر سے لڑکی کا کیپ ہٹاکر معائنہ کیا اور پھر اسے بوسہ دے کر اس کی حوصلہ افزائی کی۔

نڈال نے کھڑی لڑکی کے سر پر گیند دے ماری

جبکہ رافیل کے ساتھ ان کے حریف کھلاڑی بھی لڑکی کے پاس گئے اور اس کی خیریت دریافت کرتے ہوئے اسے حوصلہ دیا۔

اس واقعہ پر ندال نے کہا کہ وہ بہت برا لمحہ تھا اور وہ اس لڑکی کے لیے بہت ڈر گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لڑکی سے ہمدردی ہے، میراخیال ہے کہ انہیں زیادہ تکلیف نہ آ ئی ہو۔میں ان کے لیے دعا کرتا ہوں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 7:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details